حکومت نے آج یہ واضح کیا کہ پرانے 500 کے نوٹوں کو 15 دسمبر کی نصف شب کے بعد سوائے بینک کے کسی بھی جگہ قبول نہيں کیا جائے گا۔ایک ٹویٹ میں مالیاتی محکمہ کے سکریٹری شکتی کانتا داس نے
کہا کہ "پرانے
500 کے نوٹوں کے استعمال کی مہلت 15 دسمبر کی نصف شب کو ہی ختم ہو جائے
گی"۔وزارت خزانہ نے یہ بھی واضح کیا کہ پرانے 500 کے نوٹوں سے موبائل ریچارج کرنے کی سہولت بھی اب نہیں دی جائے گی۔